Pages


 پیرو مرشد سید محبوب علی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ 

 شعبان المعظم کی 18 تاریخ سنہ 1435ھ بمطابق 2014ع بروز بدھ 111 برس کی عمر مبارک میں اس دار فانی سے عالم بقا کی طرف عازم سفر ہوکر واصل بحق ہوئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
پیرومرشد سید محبوب علی شاہ صا حب  رحمتہ اللہ علیہ کی عرفیت نوراللہ شاہ ہے اور باباجی کے پیرو مرشد سید محمو د علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ عرف قل ہو اللہ شاہ المدفون بھڑونچ گجرات ( بھارت) نے آپ کو سلسلہ قادریہ غوثیہ بانوا میں محرم الحرم 1350 ھ بمقام (بھڑونچ) آپ کو خلافت عطا کی۔اور پیر محبوب الہی،مخدوم کے القاب بھی عطا کیے۔ آپ 6 جون1903 کو دہلی میں پیدا ہوئے آپکا حسب نسب سادات بخاری ہے آپ کے والد محترم کا نام سید عثمان علی شاہ بخاری ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلم ایف ۔اے ، فاضل عربی، فاضل فارسی کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم میں کامل الطب و الجرات (دہلی) ۔ ایم بی بی ایس ہومیو (کلکتہ) شمس الاطباء (لاہور) اور سراج الاطباء (گجرات) سے حاصل کی۔اور آپ نے اپنے طبی استاد حکیم عبدالوہاب انصاری عرف نابینا صاحب دہلوی کی تقریباً آٹھ سال خدمت کی ۔اور اس کے ساتھ آپ کو اردو ، عربی ، فارسی، پنجابی، ہندی، گورمکھی،سنسکرت، گجراتی، مراٹھی وغیرہ زبانوں پر عبور حاصل ہے پیرو مرشد کے حکم کے مطابق آپ نے 1939 ء سے1956ء تک سیرو سیاحت کی جن میں برصغیر ، ایران ، عراق ، شام، مصر، افریقہ، فلسطین اور سعودی عرب میں حج ادا کیا، اور مصر میں آپ نے سات سال 
قیام کیا اور اس طرح حکم مرشدی آپ 1956 ء میں پاکستان آگئے۔

نسب نامہ پیرومرشد سید محبوب علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ
1۔ سید محبوب علی عرف نور اللہ شاہ غوث الوقت ( دیپال پور پاکستان)
2۔بن سید عثمان علی شاہ عرف مولا بخش
3۔ بن سید محمد علی شاہ
4۔ بن سید خیر علی شاہ غوث الوقت
5۔ بن سید جلال میاں
6۔ بن سید شاہ ابراہیم
7۔ بن سید داد میاں
8۔ بن سید شہزادہ میاں
9۔ بن سید مقبول علی شاہ
10۔ بن سید محمود علی شاہ
11۔ بن حضرت سید عبدالرحمن شاہ
12۔ بن سید شاہ عبداللہ
13۔ بن سید جلال میاں
14۔ بن سید عبدالرحیم
15۔ بن سیدشاہ الہادی
16۔ بن سید شاہ عبداللہ
17۔ بن سید جلال شاہ
18۔ بن سید عبدالرحیم قلب الوقت
19۔ بن سید حاجی محمد
20۔ بن سید شاہ راجن میاں
21۔ بن سید نظام الدین
22۔ بن سید فضل اللہ شاہ
23۔ بن سید قطب الدین
24۔ بن سید حضرت ابراہیم شاہ
25۔ بن سید رکن شاہ
26۔ بن سید محمد غوث
27۔ بن سید اسمعیل شاہ
28۔ بن سید فضل اللہ شاہ
29۔ بن سید حضرت امیر الدین سید محمد شاہ
30۔ بن سید زین العابدین
31۔ بن سید اسماعیل شاہ
32۔ بن سیدفضل الدین شاہ
33۔ بن سید محمود نر ناصر الدین سجادہ نشین
34۔ بن سید اصغر جلال الدین ثانی عرف مخدوم جہانیاں جہاں گشت باز ( اوچ شریف ، بہاولپور ،پاکستان)
35۔ بن سید حسین شیر شاہ جلال الدین سرخ پوش بخاری ( اوچ شریف ، بہاولپور ،پاکستان)
36۔ بن سید علی موئید
37۔ بن سید جعفر ثالث
38۔ بن سید محمد صفی الدین
39۔ بن سید محمود بخاری
40۔ بن سیدا حمد کبیر شفائی
41۔ بن سید عبداللہ شاہ
42۔ بن سید علی اصغر
43۔ بن سید جعفر تواب ثانی قطب بخاری
44۔ بن سید امام علی نقی
45۔ بن سید امام محمد تقی
46۔ بن سید امام علی رضا
47۔ بن سید امام موسیٰ کاظم
48۔ بن سید امام سید امام جعفر صادق
49۔ بن سید امام محمد باقر
50۔ بن سید امام این العابدین
51۔ بن سید امام حسینؑ شہید کربلا
52۔ بن سید حضرت علی کرم اللہ وجہہ
53۔ بن عبدالمناف عرف ابو طالب
54۔ بن عبدالمطلب
55۔ بن ہاشم
56۔ بن عبدالمناف
57۔ بن قضٰی
58 ۔ اسی طرح یہ شجرہ نامہ پدر در پدر حضرت آدم علیہ السلام تک پہنچتا ہے